جب تم دیکھو کہ ننگے پاؤں، ننگے بدن، گونگے، بہرے، چرواہے زمین کے بادشاہ بن رہے ہیں تو یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک دفعہ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھ سے پوچھو۔

صحابہ نے سوال کرنے سے خوف محسوس کیا تو ایک آدمی آیا اور (آکر) آپ کے گھٹنوں کے پاس بیٹھ گیا۔ پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اسلام کیا ہے؟

آپ ﷺنے فرمایا: تم اللہ کے ساتھ کچھ (بھی) شرک نہ کرو۔ نماز قائم کرو۔ زکوۃ ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو (یہ اسلام ہے)۔

اس نے کہا: آپ نے سچ فرمایا۔ اے اللہ کے رسول! ایمان کیا ہے؟

آپ ﷺنے فرمایا : (ایمان یہ ہے) کہ تم اس (اللہ)کے فرشتوں، کتابوں، ملاقات (آخرت) اور رسولوں پر ایمان لاؤ، مرنے کے بعد (دوبارہ) زندگی کا یقین رکھو اور ساری تقدیر کو مانو (کہ خیر اور شر اللہ ہی کی طرف سے ہے)۔

اس نے کہا: آپ نے سچ کہا۔ اے اللہ کے رسول! احسان کیا ہے؟

آپ ﷺنے فرمایا: تم اللہ سے اس طرح ڈرو گو یاتم اسے دیکھ رہے ہو اگر تم اسے نہیں دیکھتے (یعنی یہ درجہ حاصل نہ ہو سکے تو کم از کم یہ یقین کہ) وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔

اس نے کہا: آپ نے سچ کہا۔ اے اللہ کے رسول! قیامت کب آئے گی؟

آپ ﷺ نے فرمایا: جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا اور میں تمہیں اس کی نشانیاں بتاتا ہوں۔ جب تم دیکھو کہ ننگے پاؤں، ننگے بدن، گونگے، بہرے، چرواہے زمین کے بادشاہ بن رہے ہیں تو یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ یہ (قیامت) ان پانچ چیزوں میں سے ہے جسے سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا پھر آپ نے یہ آیت پڑھی (جس کا ترجمہ درج ذیل ہے:)

بے شک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے۔ وہی بارش نازل کرتا ہے اور (تمام) ارحام میں کیا ہے وہی جانتا ہے۔ کسی انسان کو یہ معلوم نہیں کہ وہ کل کیا کمائے گا اور نہ کسی جان دار کو یہ معلوم ہے کہ وہ زمین کے کس حصے میں فوت ہوگا۔

پھر وہ آدمی کھڑا ہو گیا (اور چلا گیا)۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے واپس بلاؤ۔ اسے تلاش کیا گیا (لیکن) وہ نہ ملا۔ پھررسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ جبریل علیہ السلام ہیں۔ یہ اس لئے تشریف لائے تھے کہ تمہیں (دین) سکھائیں۔ کیونکہ تم خود سوال نہیں کرنا چاہتے تھے۔

دیکھئے صحیح بخاری (۵۰) صحیح مسلم (۹)

 

جواب دیں

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s